فوڈاتھارٹی کا کریک ڈاؤن: 5500لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، 21فوڈ پوائنٹس سیل، متعدد کو جرمانے

فوڈاتھارٹی کا کریک ڈاؤن: 5500لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، 21فوڈ پوائنٹس سیل، متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایات پر فوڈسیفٹی ٹیموں نے زائد المیعاد اشیاء سے سنیکس تیار کرنے پرجاوید نگر شیخوپورہ روڈپر چیری فوڈ انڈسٹریز کوسیل کر دیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے چونگی امر سدھو کے علاقے میں غوثیہ، ارشدگجر، اللہ ہو، غوثیہ2 اور غوثیہ 3 ملک شاپس کو ناقص دودھ فروخت کرنے پر سربمہر کیا۔ گوجرانوالہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے اشیائے خورونوش پر لیبلنگ نہ ہونے،سابقہ جرمانوں کی ادائیگی، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی پر نیو سردار بیکری پروڈکشن یونٹ اورعدنان چکن اینڈ بیف شاپ کو سیل کر دیا۔سیالکوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے حشرات کی بہتات،ممنوعہ اجزاء کے استعمال پرشہزاد تکہ شاپ، نارووال میں لاہوری مرغ چنے اینڈ بونگ پائے، واحد ٹی سٹال اور رمضان بٹ ملک کولیکشن سنٹر کو سر بمہر کیا۔ فیصل آبادمیں پروڈکٹ پر نامکمل لیبلنگ،سفید دال سے بیسن کی تیاری اور غیر معیاری سٹوریج کی بناء پرعبدالغفور بیسن چکی یونٹ کو سیل کیا گیا۔راجن پور میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے برکس ویلیو کم ہونے اور چھپکلیوں کی موجودگی پر فریش ڈرنک جوس پلانٹ جبکہ ممنوعہ گٹکا کی فروخت پرپرویزپام شاپ کو سیل کردیا۔لیہ میں چیکنگ کرتے ہوئے ناقابل سراغ مصالحہ جات کے استعمال پرخادم دستی ہوٹل جبکہ بدبودار ماحول کی بناء پر رحیم یار خان میں پاک سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کوسربمہر کیا گیا۔۔ڈی جی خان میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت حماد ڈیپارٹمنٹل سٹورکو سربمہر کیاگیا۔مجموعی طور پر 5500 لیٹر ملاوٹی دودھ،480لیٹر مشروبات،300ساشے گٹکا،75کلو کریم اور بھاری مقدار میں ملاوٹی مصالحہ جات تلف کردیے۔ 530 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ کارراوئیاں جاری رکھیں گے۔


ناقص خوراک کے استعمال سے عوام میں ہیپاٹائٹس بی، سی، جگر اور دل کی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہے۔