400سرکاری سکول بجلی کے بغیر چلنے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

400سرکاری سکول بجلی کے بغیر چلنے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب میں 400سرکاری سکول بجلی کے بغیر چلنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب میں 400سکول بجلی کی بنیادی سہولت کے بغیر ہیں۔ لاہور کے ایک گورنمنٹ پرائمری سکول رکھ سلطان پورہ میں بھی بجلی نہیں ہے۔ سب سے زیادہ بغیر بجلی کے سکول رحیم یار خان میں ہیں۔جہاں انکی تعدا د 56 ہے۔

، جبکہ بہاولنگر میں 45،بہاولپور اور ڈی جی خان میں 41، مظرگڑھ 37، میانوالی 26،راجن پور 23، ناروال 20، لیہ 19 اور شیخوپورہ میں 11 ہیں،ملتان 8، سرگودھا 6،ساہیوال 5، بھکر اور حا فظ آباد 4 اور اٹک میں 3 سکول ایسے ہیں جو بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی کی فرہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -