ایپکا کے احتجاجی مظاہرے،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

ایپکا کے احتجاجی مظاہرے،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایپکا علامہ اقبال ٹاؤن میڈیکل کالج، ڈیوس روڈ پر محکمہ زراعت کے دفتر سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں احتجاجی مظاہرے، محکمہ زراعت ڈیوس روڈ کے دفترمیں احتجاجی شرکاء سے ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری، محمد یونس بھٹی، شفقت علی خاں،شیخ جاوید اقبال اور چوہدری لیاقت علی جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں صبح 10 بجے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے لالہ محمد اسلم، چودھری بشیر گجر، زاہد کمبوہ نے خطاب کیا۔حاجی محمد ارشاد چودھری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹرینز اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں میں فرق کو ختم کیا جائے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مطالبات پر عملدرآمد کروایا جائے اگر مطالبات اور مسائل حل نہ کئے گئے تواحتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -