وباء کے دنوں میں ڈاکٹروں سے استعفے طلب کرنا نااہلی ہے،بیلم حسنین

وباء کے دنوں میں ڈاکٹروں سے استعفے طلب کرنا نااہلی ہے،بیلم حسنین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر پاکستان کا سرمایہ ہیں،کورونا وباء کے موقع پر مسیحاؤں سے استعفے طلب کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف اور ڈاکٹروں کے ساتھ ہے۔ آخر دنیابھرسے آنے والا میڈیکل کا سامان ڈاکٹروں کو کیوں نہیں دیا گیا۔ پنجاب کی وزیر صحت نے سہولیات دینے کے بجائے استعفے طلب کرلئے جو سراسر زیادتی ہے۔

ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ وفاقی وزیر ظفر مرزا اس ناکامی پر استعفیٰ دیں کیونکہ ڈاکٹر پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -