سٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ قابل تشویش ہے،ذکر اللہ مجاہد

سٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ قابل تشویش ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہرلاہور میں سٹریٹ کرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ قابل تشویش ہے۔ دن دیہاڑے گلی محلوں میں وارداتیں امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر کور کمیٹی جماعت اسلامی لاہور و سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری شرکت کی۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افرد کی سرپرستی کرنے والے اہلکاروں کو ملازمتوں سے نکالے بغیر فورس کا وقار بحال نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے بھائیوں بندوں کو ہر صورت بچانے والی ذہینت کا خاتمہ کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ کاروائیوں کو روکے بغیر ترقی اور خوشحال کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مارکیٹوں اور گلی محلوں میں جرائم پیشہ افراد کی سرعام وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس کی فضا ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پولیس فورس کی بڑی تعداد وی آئی پیزکے پروٹوکول کی نظر ہورہی ہے۔حکومت کا کام صرف سیکورٹی دینا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -