عیدالاضحی کی تیاریوں کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں،لالہ یاسر

  عیدالاضحی کی تیاریوں کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں،لالہ یاسر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی تیاریوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں۔ دنیا بھر میں جاری موذی وباء سے پیدا ہونے والے خوفناک حالات سے خود بچنا اور دوسروں کو بھی بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ عیدالاضحی کی تیاریاں نہایت سادگی کفایت شعاری اور دوسروں کا احساس کرتے ہوئے کریں۔ غیر ضروی نقل وحمل اور بازاروں میں آنے جانے سے گریز کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -