میٹرو بس کو ایس او پیز کے مطابق چلانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  میٹرو بس کو ایس او پیز کے مطابق چلانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) میٹروبس کو ایس او پیز کے تحت چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بسوں کو ایس او پیز کے تحت چلانے کی اجازت دی جائے۔ لاہور،ملتان اور اسلام آباد کے شہریوں کو سستی سفری سہولت فراہم کی جائے۔حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے انٹرا اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ تو چلا دی گئی مگر میٹرو بس لاہور کو فعال کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

میٹرو بس کی 105 روز سے بندش کے باعث ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ساڑھے 37 کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے اتھارٹی شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔میٹرو بس کی ایک دن کی بندش سے خزانے کو 36 لاکھ روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔ پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی سبسڈی پر 1 ارب روپے کا کٹ لگا دیااورمیٹرو بس کی سبسڈی روک لی۔پچھلے مالی سال میں چوتھی سہ ماہی کے فنڈز مکمل جاری نہ ہوئے،فنڈز نہ ہونے سے کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں کے مسائل پیدا ہوگئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -