ہائیڈرو الیکٹر ک ورکز یونین کی کورونا وباء سے نجات کیلئے خصوصی محفل دعا

  ہائیڈرو الیکٹر ک ورکز یونین کی کورونا وباء سے نجات کیلئے خصوصی محفل دعا

  

لاہور(خبر نگار) واپڈا کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام بختیار لیبرہال میں کورونا وائرس کی وباء کو ختم کرنے کے لئے اجتماعی دعا کی، دوران ڈیوٹی کورونا وائرس سے فوت ہونے کارکنوں کے لئے بھی دعائے مغفرت کی۔تقریب میں سینکڑوں کارکنوں، یونین کے نمائندگان اور ڈیوٹی پر فوت شدہ اور شہید ملازمین کے لواحقین نے بھی شرکت کی - اس موقع پر بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے یونین نمائندگان س پْرزور اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز اور بجلی کے کام پر سیفٹی کے اْصولوں کے خلاف ہرگز کام نہ کریں -اْنہوں نے اعلان کیا کہ یونین فوت شدہ اور شہید کارکنوں کے بچوں کی بھرتی، 35 لاکھ روپے کی خصوصی مالی مدد اور بچوں کی مفت تعلیم وتربیت، مکمل پنشن اور بجلی کی مفت سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی - یونین نمائندگان حاجی محمد یونس، رانا عبد الشکور، مظفر متین، اْسامہ طارق، نوشیر خان، ملک ظہور، حاجی لیاقت علی، نوید عاشق ڈوگر،لیاقت گجر، چوہدری محمد اکرم، طاہر حسین،زاہد امین بھٹی،محمد زبیر ملک ودیگر یونین کے نمائندگان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -