الخدمت فاؤنڈیشن ایگزیکٹو کمیٹی نے بجٹ2020-21کی منظوری دے دی

  الخدمت فاؤنڈیشن ایگزیکٹو کمیٹی نے بجٹ2020-21کی منظوری دے دی

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس زیر صدارت صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کی۔ اجلاس میں نائب صدور الخدمت لاہور محمد ارشد جاوید، انجینئر احمدحمادرشید، زبیر صدیقی،چوہدری محمد سلیم،ڈائریکٹر پانی انجینئر ارشد،ڈاکٹر اعجاز نذیر،ڈائریکٹر فنانس شہزادنصیرقریشی،ڈائریکٹر آرایم ڈی احسن ظفر اور دیگر ذمہ دران ڈائریکٹر الفلاح شکالرشپ سید معظم نے شرکت کی۔اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی میں بجٹ 2020-21 پیش کیا گیا جس کو باہمی تبادلہ خیال کے بعدمنظور کیا گیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت لاہور 6 کروڑ 92 لاکھ یتیم بچوں کی کفالت پر خرچ کرے گی اور الخدمت اسکولز میں 6کروڑ56 لاکھ 57 ہزار چھ سو پچاس روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ الخدمت فاونڈیشن لاہور اپنے ڈونرزکے تعاون سے ایک کروڑ روپیسے چار واٹر فلٹریشن بھی نصیب کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی سروسز کے لیے چار کروڑ پینتیس لاکھ 6 ہزار سات سو روپے خرچ ہوں گے جبکہ 15 کروڑ سے زائد رقم کرونارلیف سرگرمیوں پر خرچ جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت لاہور نے 120 آکسیجن سلنڈر اور 250 میٹر کرونا مریضوں کو ریلیف دینے کے لیے الخدمت کمیٹیوں کی کمیٹیوں کے حوالے کردیئے ہیں جبکہ مزید ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -