ذخیرہ اندوزوں سے آٹے،چینی کی برآمدگی حکومتی کارنامہ ہے،شمسہ علی

ذخیرہ اندوزوں سے آٹے،چینی کی برآمدگی حکومتی کارنامہ ہے،شمسہ علی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں سے پنجاب بھر سے آٹا اور چینی برآمد کروانا پنجاب حکومت کا کارنامہ ہے۔ وزیراعلیٰ خود جگہ جگہ جا کر جائزہ لے رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جائے اور وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ عوام کو چینی، آٹا اور سستی بجلی فراہم کی جائے اور ہماری حکومت اس مشن میں کامیاب ہو جائے گی۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ وزیراعظم کی نیت صاف ہے وہ مافیا کو ہر حال میں شکست دینگے اور کرپٹ عناصر سے ملک اور قوم کا پیسہ بھی واپس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس آتے ہی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا ورنہ آج پاکستان دنیا کا خوشحال ترین ملک ہوتا۔ ہماری حکومت کو خزانے میں ایک پیسہ نہیں ملا۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام دوست ممالک سے پیسہ لیا اور آج ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پنجاب میں سخت احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام کو جلد سستا آٹا اور چینی فراہم کی جائے گی۔ اور بجلی پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود ہر کام میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -