شفیق آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائیں گے،شیخ اکرام الٰہی

شفیق آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائیں گے،شیخ اکرام الٰہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)امن امان کی صورتحال بہتر بنانے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پی پی 150کریم پارک مارکیٹ کے صدر حکیم شیخ اکرام الٰہی کی قیادت میں تاجر وفد کی ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد سے ملاقات کے موقع پر پولیس اور تاجروں کا آپس میں باہمی اتفاق رائے پر تبادلہ خیال اورامن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر اتفاق۔ملاقات میں صدر مارکیٹ حکیم شیخ اکرام الہٰی،تحریک انصاف کے رہنماء راز رحمن کھوکھر و دیگر علاقہ معززین اور تاجروں نے شرکت کی۔اس موقع پر حکیم شیخ اکرام الہٰی اور ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہر صورت عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -