حلقہ کے مشنری ادارے کو سیل نہیں ہونے دیں گے،اشرف بھٹی

حلقہ کے مشنری ادارے کو سیل نہیں ہونے دیں گے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں آنے والے مشنری ادارہ کو کبھی بھی سیل نہیں ہونے دیں گے پیپلز پارٹی اپنے عوام کی ہر طرح کی سپورٹ جاری رکھے گی میں اپنے حلقہ کی مقامی مسیحیوں کے سیاسی کارکنوں سے بھی رابطے کئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے کوہاڑ گاؤں نیو ایئر پورٹ روڈ کینٹ کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پرجہانگیر کھوکھر نے اشرف بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سیاسی کارکن تمام مسیحی قوم کے بھائی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں مسیحی برادری آپکی مشکور ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -