اسسٹنٹ کمشنرز نے احساس سنٹرز اور انسداد ڈینگی عملہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا

  اسسٹنٹ کمشنرز نے احساس سنٹرز اور انسداد ڈینگی عملہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران نے احساس کفالت سنٹرز کے دورے کیے،ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر نے مسلم ہائی سکول کینٹ اور ہربنس پورہ کا دورہ کیا۔اے سی شالیمار مہدی مالوف بھی ان کے ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے احساس کفالت سنٹر رائیونڈ سٹی کا دورہ کیا، مستحقین میں کیش کی بروقت رقم کی ادائیگی اور طریقہ کار کو مانیٹر کیا ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور مستحقین میں رقم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 قلعہ محمدی روڈ پر ڈینگی سرویلنس کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں ڈینگی ٹیم نمبر 1،2،3 میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 99 نصیر آباد میں ڈینگی ٹیم نمبر 02 کا ڈینگی سروئلنس کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیااور سرویلنس مہم تیز کرنے کی ہدایت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -