مندر تعمیر کرنے والے سازشی عناصر مذموم عزائم میں ناکام ہونگے،ممتاز اعوان

مندر تعمیر کرنے والے سازشی عناصر مذموم عزائم میں ناکام ہونگے،ممتاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان نے ایوان امیرشریعت میں میاں محمداویس کی زیرصدارت کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد مندر تعمیرکرنے والے سازشی عناصراپنے ناپاک عزائم میں ناکام ونامرادہوئے ہم وطن عزیزمیں ہندووقادیانی لابی کوہرگزپنپنے نہیں دینگے ہندونوازلابی نے مظلوم کشمیری وبھارتی مسلمانوں کے زخموں پرنمک پاشی کی۔


انہوں نے کہاکہ مندرتعمیرکاشوشہ ایسے وقت میں چھوڑا گیا جب مودی سرکار کشمیراوربھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے ان حالات میں قوم مظلوم کشمیر و بھارتی مسلمانوں کے خون سے غداری کرنے والوں کومعاف نہیں کرے گی اورہندووقادیانی لابی کی اسلام وپاکستان دشمن ناپاک سرگرمیوں کو ملیامیٹ کر دیگی اور پاکستان کے اسلامی تشخص کو اور زیادہ سے زیادہ اجاگر کیاجائے گااجلاس سے دوسرے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔