شرپسند عناصرملک میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں،منور حسین شاہ

شرپسند عناصرملک میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں،منور حسین شاہ

  

لاہور (پ ر) شرپسند عناصر مسلکی بنیادوں پر وطن عزیز میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ سیدہ کائنات بی بی فاطمۃ سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف حکومت موثر کارروائی کرے‘ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے صوبائی وزیر سید صمصام حسین شاہ بخاری کیساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا اور خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں ہونیوالی گستاخیوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا ہے۔

آستانوں کے سجادگان اور بالخصوص ساداتِ کرام کے دِل اشرف آصف کی سیدہ ¿ پاک سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی اور بدزبانی کی وجہ سے رنجیدہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -