زائد المیعاد ادویات برآمد ہونے پر فارماسوٹیکل کمپنی کا گودام سیل

زائد المیعاد ادویات برآمد ہونے پر فارماسوٹیکل کمپنی کا گودام سیل

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈرگ کنٹرول ونگ نے ایگرو فلٹس شاد مان میں کارروائی کے دوران گودام سیل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں زائد المیعاد طبی آلات برآمد کر لیے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کاکہناتھا کہ زائد المیعاد طبی آلات کی پیکنگ پر نئی جعلی تاریخ کے لیبل لگا کر نئے آلات کے ساتھ فروخت کیا جاتا تھا۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر وسیم اعجار نامی گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزیدکہناتھاکہ زائد المیعاد آلات کے استعمال سے کسی موذی مرض یا انفیکشن کا خدشہ ہوتا ہے۔ ادویات اور طبی آلات میں جعل سازی قیمتی انسانی جانوں کیلئے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ادویات اور آلات کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -