ڈبلیو ایچ او کی باتوں پر اندھا دھند عمل کرنا ضروری نہیں،پروفیسر عامر عزیز

ڈبلیو ایچ او کی باتوں پر اندھا دھند عمل کرنا ضروری نہیں،پروفیسر عامر عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) عالمی شہرت یافتہ آرتھو پیڈک سرجن،گھر کی ہسپتال کے چیئرمین و آرتھو پیڈک اینڈ سپائن سنٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک حقیت ہے یہ وائرس نیا نہیں ہے۔یہ گروپ 2019میں دریافت ہوا ہے تو لفظ کووڈ19لگا دیا گیا ہے۔ہمیں اندھا دھند ڈبلیو ایج او اور امریکہ کی سی ڈی سی ہیلتھ آرگنائزیشن کی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے،ہمیں ثبوت دیکھنا چاہیے۔پروفیسرڈاکٹر عامر عزیز نے مزید کہاکہ ہڈی جوڑ کے مریض کا آپریشن اگر پہلے 24سے 48گھنٹے میں نہ کیا جائے تو بعد میں اس کا علاج بہت پیچیدہ ہو جاتا ہے۔گھرگی ہسپتال میں کرونا وباء اور لاک ڈؤان کے دوران آرتھو پیڈک اینڈ سپین سنٹر میں 1700سے زائد کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال کا آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر بند نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی کوئی او پی ڈی بند ہونی چاہیے۔ہاروڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز نے کہاکہ کرونا وائرس کم از کم 2021تک رہے گا۔

پلازما ابھی تک ثابت نہیں ہے کہ دینے کا فائدہ ہے ہمارے ہاں 21 لاکھ کا فروخت ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ویکسین ابھی تک بنی ہیں اس کاسب سے پہلا تجربہ افریقہ میں شروع ہو گیا ہے۔ہمیں اپنا مفاد دیکھنا ہے،کسی کا نہیں سوچنا،ہمارے ہاں بہت قابل لوگ موجود ہیں۔جو صحت کے ماہر قابل لوگ مشورہ دیں اس پر عمل کرنا چاہیے۔