مہنگائی،غربت نے معاشی حالات انتہائی خراب کر دیے،جاوید پپو

  مہنگائی،غربت نے معاشی حالات انتہائی خراب کر دیے،جاوید پپو

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت نے ملکی معاشی حالات انتہائی گھمبیر صورتحال تک پہنچادیئے ہیں۔ کوروناوائرس کی تباہی سے متاثرہ کاروباری سیکٹر کیلئے حکومت نے بجٹ میں کوئی اقدامات نہیں کئے۔ محدود کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے تاجر اپنے اخراجات پورے کرنے تک سے قاصر ہوچکے ہیں۔ حکومت ملکی اقتصادی حالات بہتر بنانے کیلئے تاجروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے۔ ٹیکسوں میں چھوٹ اور خصوصی سبسڈیز دے کر کاورباری حالات کو سازگار بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -