اسٹیٹ بینک نے روزگار سکیم کے تحت 7.4ارب روپے تقسیم کر دیے

  اسٹیٹ بینک نے روزگار سکیم کے تحت 7.4ارب روپے تقسیم کر دیے

  

لاہور(پ ر) وبائی امراض کے دوران ملازمتوں کو بچانے کے لئے اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم کا آغاز کیا۔ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی مدد سے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کے ذریعے اسٹیٹ بینک نے 7جولائی2020 تک روزگار اسکیم کے تحت 331 درخواستوں کی منظوری دی ہے جس میں مجموعی طور پر 7.4 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔مزید یہ کہ اسٹیٹ بینک لاہور نے کاروباری برادری کو ری فنانس قرضوں کی التوا کے تحت سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت 951 درخواستوں کی منظوری ہو چکی ہے جس میں مجموعی طور پر 60 ارب روپے کے قرض کی وصولی ایک سال ملتوی کی جاچکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -