مہنگی چینی کی فروخت پر14دکاندار گرفتار

مہنگی چینی کی فروخت پر14دکاندار گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی، ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ 323 انسپکشنز کی گئیں اور 60 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 14 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا اور 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔

جبکہ 76 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.ڈی سی لاہور نے کہا کہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -