2 ہزار والے کورونا ٹیسٹ کی 6500روپے وصولی زیادتی ہے،مسعود السید

2 ہزار والے کورونا ٹیسٹ کی 6500روپے وصولی زیادتی ہے،مسعود السید

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ مسعود السید نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے زیادہ سے زیادہ اخراجات 2000 روپے ہیں اور Rapid اینٹی باڈی ٹیسٹ کی قیمت 600 روپے ہے جبکہ محکمہ صحت نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے لیبارٹریوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی قیمت 6500روپے مقرر کر کے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے اور اینٹی باڈی ٹیسٹ کیلئے 2500روپے بٹورے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ظلم تو یہ ہے کہ لاہور کا ایک معروف کینسر ہسپتال مفت کٹس حاصل کر کے مریضوں کی جیبوں سے 9000 روپے بٹور رہا ہے۔کورونا کی وباء مریضوں کیلئے مصیبت اور لیبارٹری مافیا کیلئے خود ساختہ رحمت ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3500روپے مقرر کی جائے اور اِن لیبارٹریوں کو لوٹ مار کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -