یوتھ فار کشمیر کی حریت پسند رہنما برہان وانی کے یوم شہادت پرریلی

یوتھ فار کشمیر کی حریت پسند رہنما برہان وانی کے یوم شہادت پرریلی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)کشمیری حریت پسند رہنماء نوجوانوں کے ہر دل عزیز لیڈر برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر یوتھ فورم فار کشمیرکی جانب سے ایوان اقبال تا لاہورپریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔ریلی میں مختلف سیاسی، سماجی،مذہبی، نوجوان، تاجراورکشمیری تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہ بھارتی حکمرانوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے ظلم و جبر اور فسطانیت کی انتہا کر رکھی ہے، بھارتی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ ایک سال میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی و معذور کر دیا ہے۔جدوجہد آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -