جعلی حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا،پرویز ملک

  جعلی حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا،پرویز ملک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنادیا، سلیکٹڈ حکمرانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے آٹے اور چینی کابحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا نہ ہی ان کو سمجھ آ رہی ہے کہ کرنا کیا ہے، بلکہ مزیدطوالت اختیار کرتا جا ریا ہے، نالائقوں کا ٹولہ عوام اور ملک پر مسلط رہا تو تمام ادارے تباہ ہو جائیں گے، عمران نیازی نے معیشت، عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار سب گروی رکھ دیا۔

۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ، میاں طارق، نذیر خان سواتی، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیگر بھی مو جو د تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -