قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 3کھلاڑی انگلینڈ روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ سکواڈ کا تیسرا گروپ گزشتہ روز لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ تیسرے گروپ میں کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور اب وہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلینگے جبکہ کرکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شمولیت باعث فخر ہے اور امید ہے کہ توقعات پر پورا اتروں گا انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے عمدہ پرفارمنس دکھانے کے لئے پرعزم ہوں اور یہ دورہ کیرئیر کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔