آن لائن ایشین سنیئر چیس چیمپئن شپ 13 جولائی سے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیس فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایشین سنیئر چیس چیمپئن شپ 13 جولائی سے شرو ع ہوگی۔ پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
چیمپئن شپ کے مقابلے 21 جولائی تک جاری رہیں گے۔ امین ملک نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن کیا گیا ہے۔