سکواش فیڈریشن کا قومی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ

سکواش فیڈریشن کا قومی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ٹاپ 30 سینئر اور جونیئر قومی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے، قومی کھلاڑیوں کی تربیت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت فزیکل فٹنس تربیت دی جائے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر مان نے بتایا کہ فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس پروگرام مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹاپ 10 سینئر اور ٹاپ 20 جونیئر کھلاڑیوں کو اس پروگرام کے تحت تربیت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تربیت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ایس او پیز کے تحت تربیت دی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -