سکواش کھیلنے کا مقصد پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، ماریہ

  سکواش کھیلنے کا مقصد پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، ماریہ

  

لاہور(افضل افتخار)پاکستان سکواش کی نامور کھلاڑی ماریہ طورپاکے نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے سکواش کا بچپن سے شوق ہے او ر اب تک پاکستان کے لئے کئی میڈلز جیت چکی ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکواش کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جو تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے جو بہت خوش آئند ہے جان شیر خان اور جہانگیر خان سے بہت متاثر ہوں اور ان کو اپنا آئیڈیل مانتی ہوں میری خواہش ہے کہ جس طرح سے انہوں نے ملک کا نام روشن کیا اور آ ج تک ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ایسی ہی یادگار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے میں شائقین کے دل جیتوں مزید کہا کہ حکومت سکواش کے کھیل پر دیگر کھیلوں کی طرح توجہ دے او ر اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار اداکرے تاکہ یہ کھیل بھی پروان چڑھ سکے جبکہ کھلاڑیوں کومنظر عام پر لانے کیلئے اقدامات کرے۔

ہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -