محنت سے کم وقت میں پہچان بنائی، علینہ زیدی

محنت سے کم وقت میں پہچان بنائی، علینہ زیدی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل علینہ زیدی نے کہا ہے کہ کم عرصہ میں اپنی ایک علیحدہ پہچان بنا لی ہے کامیابی سے اپنا سفر آگے طے کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور فن ایسا شعبہ ہے جس میں انسان کا ٹیلنٹ بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستانی فلمیں بزنس کررہی ہیں یہ خوش آئند ہے امید ہے ملکی فلمی صنعت جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائے گی اس کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے ہم فلم انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے۔

مزید :

کلچر -