وائرس سے نجات کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت،طاہر

  وائرس سے نجات کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت،طاہر

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و گلوکار طاہر نوشادنے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے جلد خاتمے کیلئے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔پاکستان میں اس وقت کرونا کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔طاہر نوشاد کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میں ہراس چیز کے خلاف ہوں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے مگر بے شمار نئے گلوکاروں نے اپنے گانوں میں غیر مہذب الفاظ کوشامل کرتے ہوئے خود کو گلوکار کہلوانے کی ناکام کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے۔

نہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے فوک گلوکاروں کے گانوں میں گستاخی اوربے حیائی کی کھلم کھلا تعلیم دی جارہی ہے جونوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے، ہمیں ایسے غیراخلاقی گانوں اور گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے متعارف کروایا جاسکے۔

مزید :

کلچر -