جنید خان اور اقراء عزیز ایک بار پھر "کسک"میں نظر آئیں گے

جنید خان اور اقراء عزیز ایک بار پھر "کسک"میں نظر آئیں گے

  

کراچی (پ ر)معروف اور باصلاحیت اداکار جنید خان ایک بار پھر نئے ڈرامہ "کسک"میں اقرا عزیز کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، ڈرامہ بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل سے متوقع ہے یاد رہے کہ مقبول ترین ڈرامہ "ناٹک" میں قابل تعریف اداکاری کے جوہر دکھانے کے کافی عرصہ بعد یہ اسٹار جوڑی ایک بار پھر نئے ڈرامہ "کسک"میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی، ڈرامے کے ٹیزر میں جنید خان ایک انتہائی خوبصورت روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، یاد رہے کہ جنید خان بہت ہی مخصوص کردار میں نظر آتے ہیں، ڈرامہ کی کہانی محمد مقصود نے تحریر کی ہے اور ہدایات کاشف سلیم اورعاطف راٹھور نے دیں ہیں، ڈرامہ کی کہانی بہت ہی منفرد دکھائی دیتی ہے۔ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ڈرامے پر کام کرنے کرنے کے لیے حیرت انگیز وقت ملا ہے، ڈرامے کی کاسٹ اور عملے کے دیگر اراکین نے میرے تجربے میں اضافہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ بالآخر یہ حیرت انگیز کہانی ناظرین کے سامنے پیش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ جنید خان حال ہی میں نشر کیے جانے والے ڈرامہ "کشف"میں سر فہرست اور اپنے مداحوں سے ڈھیروں پذیرائی حاصل کرہے ہیں، اسی طرح جنید خان کے حال ہی میں ختم ہوئے ڈرامہ"محبت نہ کریو" نے بھی کافی پذیرائی حاصل کی ہے۔ بڑی اسکرین پر اپنی پہلی فلم "کہے دل جدھر"اور متوقع خدا اور محبت (3) میں کردار کے بارے میں شائقین اور مداحوں کی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

مزید :

کلچر -