کورونا سے ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑا،عینی

کورونا سے ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑا،عینی

  

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث شوبز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔اس نقصان کو پورا کرنے میں کافی عڑسہ لگ جائے گا پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے کچھ منفرد کر نا لازم ہو چکا ہے‘ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے فلم انڈسڑی کی بحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔عینی طاہرہ نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری زوا ل کا شکارہے۔اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسڑی کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں تو اس کیلئے صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات کر نا ہوں گے ورنہ فلم انڈسڑی کے مسائل کم نہیں ان میں اضافہ ضرور ہوگا۔میں ان دنوں مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں اور امید ہے کہ شائقین کو میرا کام ہمیشہ کی طرح بہت پسند آئے گا۔

مزید :

کلچر -