تھیٹر کھولنے کی اجازت دینا بہت اچھا فیصلہ ہے، کاجل چوہدری

  تھیٹر کھولنے کی اجازت دینا بہت اچھا فیصلہ ہے، کاجل چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی سینئر اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ میں اس بات پر بے حد خوش ہوں کہ عید پر تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے تھیٹر کھلنے سے فنکاروں کے گھروں میں ایک بار پھر چولہے جلنا شروع ہوجائیں گے۔ فنکار اور تھیٹر سے وابستہ تمام لوگ ایس او پیس پر مکمل کریں گے۔ وہ اپنے شوہر کی مرضی سے فن کی خدمت انجام دینے کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔کاجل چوہدری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث فنکار مالی بدحالی کا شکار ہیں۔کاجل چوہدری نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پرستار اور چاہنے والے ہی ان کا اصل سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کرتی ہیں اور آج وہ جس مقام پر ہیں یہ ان کے پرستاروں کی بدولت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہیں۔انہیں خوشی ہوتی ہے جب ان کے فن کو پسند کیا جاتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

مزید :

کلچر -