والدہ کی سالگر ہ پر مایا علی کا محبت بھرا پیغام

  والدہ کی سالگر ہ پر مایا علی کا محبت بھرا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مایا علی نے والدہ کی سالگرہ پر محبت بھرا جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بولنے کو بہت کچھ ہے لیکن جب ان کی والدہ سامنے آتی ہیں تو ان کی تعریف کے لئے ان کے پاس الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ ان کے لیے سپر ویمن ہیں،جب بھی وہ کمزور پڑتی ہیں ان کی والدہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں اور ان کی ہمت بڑھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی وفات کے بعد ان کی والدہ نے ان کو والدہ کے ساتھ ساتھ والد بن کر بھی پالا اور سنبھالا۔

مزید :

کلچر -