دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں،شبنم
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر شبنم چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی کی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے، سلطان راہی کی اچانک وفات سے پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوادور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹریک تبدیل کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کررکھی ہے اور بہت پذیرائی مل رہی ہے۔