ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری

ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے ڈومیل،رورل 1،بنوں سٹی 2 ڈی آئی خان،کینٹ ڈی آئی خان،ٹانک 1،اورکرک سب ڈویژنز کے علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف رورل 1 سب ڈویژن ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کنڈوں کے استعمال پر5 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کر دی گئی،ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں 2 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کردی گئی،سٹی 2 ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کاروائی کے دوران 3 افراد کے خلاف ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر ایف آئی آردرج کردی گئی ہے،نادہندہ گان سے 0.04 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،15 میٹروں کو چیک کیا گیا،ٹانک 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں 12 کنڈوں کو ہٹایا گیا،2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی،کرک سب ڈویژن کے علاقو ں میں نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.02 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،18 کنڈے ہٹائے گئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،