شبقدر میں ٹرانسپورٹ مالکان اور سیاسی جماعتوں کا احتجاجی کیمپ

شبقدر میں ٹرانسپورٹ مالکان اور سیاسی جماعتوں کا احتجاجی کیمپ

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر بازار جنرل بس سٹینڈ میں عوامی سماجی حلقوں ٹرانسپورٹ مالکان اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا اختجاجی کیمپ لگایا گیا احتجاجی کیمپ میں موجود شرکا نے عوامی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ اختجاجی کیمپ میں موجود شرکا کا کہنا ہیں کہ شبقدر بازار سے باہر ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی سے ٹرانسپورٹروں اور شبقدر ضلع مہمند باجوڑ چارسدہ اور دیگر علاقوں کے لاکھوں عوام کو مسائل اور مشکلات درپیش ہوں گی شبقدر بازار سے باہر ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی کا پر زور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ شبقدر بازار سے باہر ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ اڈوں کی منتقلی شبقدر ضلع مہمند باجوڑ چارسدہ مردان اور دیگر اضلاع کے لاکھوں عوام کیساتھ زیادتی ہو گی وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان خود اس فیصلے کا سختی سے نوٹس لیں اور شبقدر بازار میں موجود ٹرانسپورٹ اڈوں کو پرانی جگہ پر بحال کرکے لاکھوں عوام کی دعائیں لے لیں شرکا نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی کسی صورت ہمیں قبول نہیں صوبائی حکومت کمشنر پشاور ٹی ایم اے شبقدر ضلع چارسدہ کی انتظامیہ عوام کے لئے پریشانیوں اور مشکلات میں مزید اضافہ نہ کرے انہوں نے حلقہ کے ایم پی اے اور ایم این اے سے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ شبقدر بازار سے باہر ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی سے شبقدر قبائلی اضلاع مہمند اور باجوڑ کے لاکھوں عوام کے مشکلات پر دونوں عوامی نمائندوں کی خاموشی نے عوام کو سخت مایوس کیا ہیں اختجاجی کیمپ میں موجود شرکا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات ماننے سے انکار کیا گیا تو اختجاجی دھرنے اور مظاہرے ہمارا حق ہے ہم روزانہ کی بنیاد پر مہمند اور شبقدر کے بازاروں میں اختجاج ریکارڈ کرائینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -