مذہبی رواداری قائم رکھنے کیلئے اقلیتوں کو حقوق دینا ہوں گے،نیلم گیگیانی

  مذہبی رواداری قائم رکھنے کیلئے اقلیتوں کو حقوق دینا ہوں گے،نیلم گیگیانی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)قومی وطن پارٹی کی صوبائی رہنما نیلم گیگیانی نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے شیخوپورہ حادثہ میں جاں بحق خاندانوں کے لئے مالی معاونت اور شمشان گھاٹ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی رواداری قائم کرنے کے لیے اقلیتی آبادی کو حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سیکھ یاتریوں کے لواحقین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وطن پال ہوتھ کے چیئر مین ارشد آفریدی اور وطن پال پشاور سٹی کے چیئر مین ملک عدیل بھی موجود تھے۔ نیلم گیگیانی کا کہنا تھا کہ سیکھ برادری جو مسلمان برادری کی ہر خوشی اور دکھ کے لمحات میں برابر کے شریک ہوتے ہے ملک میں رواداری کی ایک بڑی مثال ہیں اور قومی وطن پارٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ قومی وطن پار ٹی ملک میں مذہبی رواداری کے قیام پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس درد ناک حادثہ سے پورا پشاور سو گوار ہے اور سیکھ برادری اپنے آپ کو غم کی اس گھڑی میں تنہا نہ سمجھے، قومی وطن پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -