مردان،اے سی کا مختلف سکولوں اور اکیڈیمز کا دورہ

مردان،اے سی کا مختلف سکولوں اور اکیڈیمز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر میڈم گل بانو اسسٹنٹ کمشنر کا سٹی ایریا میں مختلف سکولوں و اکیڈمیز کا معائنہ۔صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی اور پابندی کے باوجود اکیڈمیز چلانے پر ڈیلز اور حارث انسٹی ٹیوٹ کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا جنکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زین علی رضا کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز افریدی کے ہمراہ شیخ ملتون ٹاون میں مختلف سکولوں و اکیڈمیز کا معائنہ کیا۔صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی اور پابندی کے باوجود اکیڈمیز/ سکول چلانے پر ایمپرئیل پبلک سکول کو سیل کر کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا جنکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔