تہکال وقوعہ، جوڈیشل انکوائری کمیشن میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند

تہکال وقوعہ، جوڈیشل انکوائری کمیشن میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند

  

پشاور(نیوزرپورٹر)تہکال پولیس کی شہری پرتشدد کیس میں جوڈیشل انکوائری کمیشن نے تین مزید گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں بیانات ریکارڈ کرنے والے گواہان کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ اس وقت جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کررہے ہیں، گزشتہ روز مزید تین گواہان تفتیشی افسر انسپکٹر سرکل آفیسر ٹاون ون پشاور سجا دحسین،سب انسپکٹر سید سردار علی شاہ تھانہ تہکال اورسب انسپکٹر علی سید تھانہ یکہ توت کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تو اس موقع پر انہوں نے کمیشن کے سامنے اپنے بیانات قلمبند کروئے،جوڈیشل انکوائری کمیشن نے اب تک آٹھ گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کر رہے ہیں کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس کیس میں مزید گواہان آج قلمبند کرینگے واضح رہے کہ تہکال پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو گالیاں دینے والے عامر تہکالے کو گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور بعد میں برہنہ کرکے ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر حکومت نے نوٹس لیا تھا اورواقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -