کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرنے کا وقت آچکا، خرم شیرزمان

کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرنے کا وقت آچکا، خرم شیرزمان

  

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنہ جاری دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک لاک ڈاؤن کے دوران بھی عوام کے معاشی قتل عام سے باز نہیں آیا بارشوں کے دوران جانوں کے نقصان کے کیس کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائیگا اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم نے پہلے مطالبہ کیا ہے کہ دیگرپاورکمپنیزکو بھی پاورسپلائی کی اجازت دی جائے دودن میں جوتین لوگ مرے ہیں ان کے لواحقین کا کیا ہوگا اگر عوام کو انصاف نہیں ملے گا تو احتجاج جاری رکھیں گے۔

خرم شیر زمان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -