ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے،فرید اللہ

ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے،فرید اللہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاکستان یوتھ کونسل پی ٹی آئی سندھ کے صدر فرید اللہ خان محسود نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمر ان خان کی قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے صوبائی وزراء کے فوٹوسیشن تک محدود دوروں کے حوالے سے جلد وزیر اعظم کو آگاہ کرونگا مہنگائی پر جلد قابوپالیا جائیگاجس کیلئے وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جنوبی وزیرستان مکین دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء ضم شدہ قبائلی علاقوں میں دورے کرکے وہاں پر عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے وزراء کو چاہئے کہ وہ فوٹو سیشن تک محدود نہ رہیں بلکہ ان علاقوں کے دوروں کو ترجیح دیں جو گزشتہ آپریشنوں کے دوران زیادہ متاثرہوئے ہیں انکا کہناتھاکہ تعجب کی بات ہے کہ صوبائی حکومت قبائلی علاقہ جات اور بلخصوص آپریشن کے دوران سب سے زیادہ متاثرہونے والے ضلع جنوبی وزیرستان کے منتخب صوبائی نمائندوں کو نظر انداز کرکے غیر منتخب افراد کو وزراتوں سے نواز رہے ہیں جس سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں جنوبی وزیر ستان کا تفصیلی دورہ کرچکاہوں جبکہ وہاں پر درپیش علاقائی مسائل سے حکام بالا کو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -