ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،فضل حکیم خان

  ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،فضل حکیم خان

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے مخالفین پی ٹی آئی کے ترقیاتی ایجنڈے سے ہمت ہار چکے ہیں دن رات ملاکنڈ ڈویژن کی خدمت میں لگا رہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف میں پی ٹی آئی لوئر دیر کے ضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں سیاسی وتنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ایم این اے محمد بشیر خان،سینئر نائب صدر سدید الرحمٰن،انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی اختر خان،ضلع لوئر دیر کے صدر غلام حسین،جنرل سیکرٹری عدنان ملک کے علاوہ ضلع لوئر دیر پی ٹی آئی کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ اور پی ٹی آئی ورکرز انہیں اپنے دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں انکی پوری کوشش ہے کہ عوام کی شبانہ روز خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں انکے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ د ن رات کھلے ہیں اور وہ کسی ذاتی یا اجتماعی کام کیلئے ان سے بلا ہچکچاہٹ مل سکتے ہیں انہیں عوامی مسائل کے حل میں دلی سکون ملتا ہے انہوں نے لوئر دیر کی تنظیم کے عہدیداروں پر واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور تمام فیصلے کارکنوں اور ممبران اسمبلی کی مشاورت اور اتفاق سے کیا کریں تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین فیصلے اور ترقیاتی کام ہوں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اپنے حلقوں کے ممبران اسمبلی اور پی ٹی آئی ورکروں سمیت عہدیداروں سے مکمل عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان سے مکمل تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -