اسلحہ وایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،3 گرفتار

اسلحہ وایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،3 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے موٹر کار اور پک آپ کے زریعے اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کا اعترف کر لیا ہے،تلاشی لینے پر گاڑیوں سے مجموعی طور پر20 عدد کلاشنکوف،17 عدد پستول،10 عددرائفل، ڈھائی ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور امان ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو خفیہ اطلاع ملی کہ غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ میں ملوث افراد کسی بھی وقت بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کرینگے،جس پر ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے رنگ روڈ نزدموٹر وے چمن ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک پک آپ نمبر5972کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 19عدد کلا شنکوف،8 عدد پستول،7 عدد رائفل اورسینکڑوں عدد کارتوس برآمد کرکے دو ملزمان محمد نسیم ولد نزید احمد سکنہ کشمیر اور نصیر اللہ ولد کریم خان سکنہ کراچی کو گرفتار کر لیا اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران ڈی ایس پی گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان بمعہ دیگر پولیس ٹیم کوہاٹ روڈ فرنٹئیر روڈ ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے ایک عدد کلاشنکوف، 9 عدد پستول، تین رائفل، ڈھائی ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر کے ملزم عرفان ولد ریحان سکنہ گلزار چوک بائی پاس کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے گاڑیوں کے زریعے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کا اعترف کر لیا ہے دونوں کاروائیوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے