جنوبی وزیر ستان میں ٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق،20 زخمی
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گذشتہ روز جنوبی وزیرستان وانا میں مچن بابا زیارت سے واپس آنیوالی گاڑی لدھاکے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں نورنگ سے تعلق رکھنے والے چا ر افراد جابحق جب کہ بیس افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے جاں بحق ہونے والوں میں محلہ پیران کے گل فرید شاہ، محلہ درے پلارے کے عطاء اللہ، محلہ جنگل پیران کے عرفان اور نظیم خان شامل ہیں،چاروں کی نماز جنازہ ایک وقت اٹھنے سے رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے چاروں متوفیوں کی نمازجنازہ ممہ خیل نورنگ میں ادا کردی گئیں جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔