نیشنل لوکسٹ کا ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری، وزارت غذائی تحفظ و تحقیق

  نیشنل لوکسٹ کا ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری، وزارت غذائی تحفظ و تحقیق

  

اسلام آباد (این این آئی)وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا ہے کہ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کا ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت، اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں،32 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1028 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں،اب تک تقریباً 9.89 کروڑ ایکڑ رقبہ پر سروے اور تقریباً 26 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے،سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5336 سے زائد افراد اور 676 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ٹڈی دل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -