مون سون بارشیں بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں

مون سون بارشیں بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پری مون سون بارشوں کے دوران پسکو نے بجلی حادثات سے بچاؤ کے لئے ضروری احتیاطی تدابیراختیار کرنے پرزوردیا ہے،بارشوں کے دوران بجلی پولوں کو چھونے سے گریز کریں کیونکہ بارشوں کی وجہ سے اس میں برقی رو سرائیت کرسکتی ہے، اس لئے بارشوں کے دنوں میں بچوں کو بھی بجلی پولوں کو چھونے سے ممکنہ حد تک روکا جائے تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما نہ ہو، اسی طرح بجلی حادثات سے بچاؤ کے لئے گھروں کے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں,کپڑوں پراستری کرتے وقت پیروں تلے خشک قالین یا لکڑی کا کوئی ٹکڑا ضروررکھیں، کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین کو بغیر آف کئے چھونے کی کوشش نہ کریں. اسی طرح بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ کی طرف خاص توجہ دیں اور ننگی تاروں کو جلد ازجلد تبدیل کرلیں یا ان کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں، پسکو نے زور دیکر کہا کہ تمام بچوں کو سمجھایاجائے کہ وہ گیلے ہاتھوں یا گیلے کپڑوں یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی سے چلنے والی تنصیبات کی سوئچ تار اور آلات کو ہاتھ مت لگائیں اور بجلی تاروں کو بھی بچوں کی رسائی سے دور رکھیں تاکہ وہ ان تاروں کو چھو نہ سکیں،بجلی کے کھمبوں اورتاروں کے ساتھ مویشی نہ باندھیں، پانی کے پمپوں کو وقتا فوقتا ماہر الیکٹریشن سے چیک کراتے رہیں تاکہ وہ شارٹ نہ ہوں.پسکو کی صارفین سے التماس ہے کہ وہ تمام ایسی اشیاء جو کہ حادثات کا باعث ہوسکتی ہیں کو فوری طور پر ٹھیک کروائیں تاکہ اپنی اور اپنوں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے، آپ کی جان کی حفاظت آپ کی اولین ذمہ داری ہے،اسی طرح کہیں پر بجلی کی تار گری ہوئی ہو یا کھمبا خطرناک حالت میں ہو تو اس کی فوری اطلاع پسکو کے قریبی کمپلینٹ آفس کو فون نمبر091-9212010,,091-9212028,091-9212037 پر دیں جہاں سے فوری طورپر آپ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،خود ایسے تار کو چھونے کی ہرگز کوشش نہ کریں، چیف ایگزیکٹیوپسکونے پسکو کے ٹیکنیکل سٹاف پر زوردیا ہے کہ وہ لائن پر کام کے دوران حفاظتی پالیسی پر مکمل طورپر عمل کریں اور بغیر حفاظتی آلات کے خطرہ مول نہ لیں اور بارش میں لائن پر کام کرتے ہوئے خاص احتیاط کریں اور نہ ہی بے جا خوداعتمادی کامظاہر ہ کریں کیونکہ بجلی کسی کا لحاظ نہیں کرتی،اس لئے لائن پر کام کرنے سے قبل تمام حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ غفلت اور لاپرواہی سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوجائے، ہمیں آپ کی جان عزیز ہے اس لئے اس کی حفاظت کریں اور کبھی بھی بغیر حفاظتی انتظامات کے بجلی کے آلات کو نہ چھوئیں