پیپلز لائرز فورم کے جی ایس جمیل قمر ایڈوکیٹ کورونا سے جاں بحق

پیپلز لائرز فورم کے جی ایس جمیل قمر ایڈوکیٹ کورونا سے جاں بحق

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پیپلزلائرزفورم خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری جمیل قمرایڈوکیٹ کوروناوائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں وہ گذشتہ ایک ماہ سے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھے اورچارروزقبل ان کی طبیعت سنبھلنے کے بعددوبارہ بگڑگئی تھی تاہم گذشتہ روز وہ جانبرنہ ہوسکے اوردم توڑ دیامرحوم کی نمازجنازہ گذشتہ شب عربیہ ہاؤس نزدآئی سی ایم ایس سکول فقیرآباد کیمپس پشاورمیں اداکی گئی مرحوم کی فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ واقع سٹریٹ نمبر18نوازآبادنزدٹیوب ویل چوک فقیرآبادپشاورمیں ادا کی جائے گی وہ حاجی عبدالطیف مرحوم کے صاحبزادے ٗ محمدحفیظ قمرکے بھائی اورمحمدحماد اورمحمداحدکے والدبزرگوارتھے دیگرسوگواران میں حاجی خورشید ٗ عارف گل ٗ زبیرنبی ٗ محمدتیمورٗ محمدطاہر اوررحمت گل شامل ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -