میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کے امتحانات کے درخواست پر 30 جولائی کو وائس چانسلرز طلب

میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کے امتحانات کے درخواست پر 30 جولائی کو وائس ...

  

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے امتحانات لینے کیلئے دائر درخواست پرسیکرٹری صحت اور تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو 30جولائی کو طلب کرلیا جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس محمد نعیم انورپرمشتمل دورکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل اشتیاق احمد نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا میں امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں حالانکہ پنجاب کے میڈیکل کالجز نے امتحانات لئے ہیں خیبر پختونخوا میں ابھی تک اس حوالے سے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں جس پر جسٹس اکرام اللہ خان نے کہا کہ اگرکوئی طالب علم کوروناوائرس سے متاثر ہوا تو اس کا پھر کون ذمہ دار ہوگا؟ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹیز کے پاس بڑے بڑے ہال موجود ہیں اورایس او پیز کے مطابق اس میں امتحانات لئے جاسکتے ہیں دورکنی بنچ نے رٹ پٹیشن پر دلائل مکمل ہونے پرسیکرٹری صحت خیبرپختونخوااور تمام جامعات کے وائس چانسلر زکو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -