چیتا سرکاری تحویل میں لینے پر وائلڈ لائف سے جواب طلب

چیتا سرکاری تحویل میں لینے پر وائلڈ لائف سے جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے شہری کا چیتا سرکاری تحویل میں لئے جانے کے خلاف دائر درخواست پرمحکمہ وائلڈ لائف سے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے میرا چیتا قبضے میں لیا ہے چڑیا گھر میں جانور مرگئے ہیں مجھے اپنا چیتا واپس کیا جائے کہیں چیتا کو کچھ ہونہ جائے جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ چیتا اس وقت کہاں پر ہے چڑیا گھر کے حوالے سے ہم نے سخت فیصلے کئے ہیں جانوروں کی موت کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گے چیتا تو بہت قیمتی جانور ہے اس کو کیسے اس طرح رکھا جاسکتا ہے جس پر عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جس جگہ پر انھوں نے چیتا رکھا تھا وہ چیتا کے موزوں بھی نہیں ہے چڑیا گھر میں چیتا کو اچھی جگہ پر رکھا گیا ہے فاضل بینچ نے ابتدائی دلائل کے بعد محکمہ وائلڈ لائف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -