ڈی پی او چارسدہ کا مختلف چیک پوسٹوں اور ناکہ بندیوں کا دورہ

ڈی پی او چارسدہ کا مختلف چیک پوسٹوں اور ناکہ بندیوں کا دورہ

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان کا رات گئے تھانہ خانمائی،مختلف ناکہ بندیوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ۔تھانے کا ریکارڈ اور سیکورٹی سمیت حوالات میں سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام الناس کو بہترین پولیسنگ کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب خان نے رات گئے تھانہ خانمائی کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی پی او نے تھانے کا تمام ریکارڈ چیک کیا اور تھانے کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا۔ ڈی پی او نے رہائشی کوآرٹر ز، مال خانہ اور سیکورٹی سمیت حوالات میں سہولیا ت کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے مختلف چوکیات اور چیک پوسٹوں کا بھی معائنہ کیا اور پولیس جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کر دئیے۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے پولیس حکام پر زور دیا کہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس اور ہلمٹ کا استعمال یقینی بنائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -